• news

زائد المیعاد آنسو گیس کا استعمال روک دیا ، خلاف ورزی پر آئی جی کو بلالیں گے ، ہائیکورٹ 


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پچیس مئی کے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد اور آنسو گیس کے خلاف درخواست ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔ عدالت نے پولیس کو زائد المیعاد آنسو گیس کے استعمال سے روک دیا۔ عدالت نے تنبیہہ کی کہ اگر خلاف ورزی ہوئی تو توہین عدالت میں آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا جائے گا۔ عدالت نے کہا امکان ہے کہ بہت جلد آپ کو دوبارہ موقع مل جائے گا۔ عدالتی ریمارکس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے سٹاک میں زائد المیعاد آنسو گیس موجود نہیں، نہ ہی چلائی گئی۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے مو¿قف اپنایا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پرامن شرکاءکو بدترین ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے لانگ مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا، عدالت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن