• news

آزاد کشمیر:پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے چودھری انوار الحق بلامقابلہ وزیراعظم منتخب 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) چودھری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ اس سے قبل وہ آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر تھے۔ انوار الحق کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ سیکرٹری اسمبلی کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔ اس سے قبل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر انوار الحق کی زیر صدارت ہوا۔ سپیکر نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے دو گروپ بن گئے ہیں۔ بیرسٹر سلطان کے بعد سپیکر انوار الحق نے بھی اپنا گروپ بنا لیا ہے۔ بعد ازاں چودھری انوار الحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔ انوار الحق متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے امیدوار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن