سپیکر کا مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کیلئے وزیراعظم سے بات کا عندیہ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مفتی عبدالشکور مرحوم کو ہلال امتیاز اور ان کے اہلخانہ کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے وزیراعظم سے بات کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے مرحوم وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر کی موت کو حادثہ تو قرار دیا لیکن ساتھ یہ تسلیم کیا کہ ٹریفک سے متعلق لاپروائی ضرور تھی۔ سیفٹی کے انتظامات پورے نہیں تھے۔ انہوں نے مفتی عبدالشکورکے گھرکے قریب جدید مدرسہ اور مسجد کی تعمیر کا مطالبہ بھی کیا۔