• news

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کامختلف مقامات پرڈھائی لاکھ افراد کیلئے سحری کا اہتمام


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے زندہ دلان لاہورکیلئے مختلف مقامات پر گرینڈ سحری کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد کو سحری فراہم کی گئی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے مینارپاکستان ، شالیمار چوک ، جین مندر چوک ، ایل ڈی اے ایونیو اشارہ رائیونڈ اور مین چوک این بلاک ماڈل ٹاو¿ن سمیت شہر بھر میں متعدد مقامات پر سحری کے دستر خوان لگائے گئے جہاں شہریوں کیلئے سحری میں بیف قورمہ، آلو قوفتہ، پراٹھے،پٹھورے ،پوریاں حلوہ سمیت انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے شہر بھر میں لگائے گئے گرینڈ سحری کے دسترخوان وزٹ کیے ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم، لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد سرور،پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حارث ڈار اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد رضوان منیر سمیت سنیئر قیادت موجود تھی، جبکہ دوسری جانب سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے مرکزی مسلم لیگ کے گرینڈ سحری دسترخوان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے رمضان المبارک کی جانب سے لگائے گئے لاکھوں افراد کیلئے گرینڈ سحری پرواگرام کو سراہا اور اس اقدام کو قابل تحسین عمل قرار دیا،گرینڈ سحری پروگرام میں عوام الناس نے جوق در جوق شرکت کی اور اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے پورے پاکستان میں گرینڈ سحری کا ٹرینڈ لانچ کر دیا ہے۔ ہم اس رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے یکم رمضان سے سحر و افطاری کا اہتمام کررہے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ سفید پوش طبقے کو ان کے گھر کی دہلیز پر سحری پہنچا رہی ہے جبکہ دوسری جانب کمر توڑ مہنگائی میں متوسط طبقے کے بھی چولہے سحر و افطار میں ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان مسائل کو اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے میں مصروف ہے۔مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے قوم کو بڑے پیمانے پر سستی روٹی کے تندور سستی سبزی کے سٹال اور سستے بازار لگا کر معاشی ریلیف فراہم کیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے قوم میں خدمت کی سیاست کا شعور بیدار کر کے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان میں اب وہی سیاسی پارٹی رہے گی جو خدمت کی سیاست کرے گی۔ آج ہمارا ایک نوجوان کارکن جو یکم رمضان المبارک سے لیکر اب تک راتوں کا آرام چھوڑ عوام کی خدمت میں مصروف تھا آج روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہو گیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ اس نوجوان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر

ای پیپر-دی نیشن