رسم پاکستان دنگل 7مئی کو لاہور میں ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) رستم پاکستان دنگل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا , یہ دنگل 7 مئی کو لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں ہوگا۔ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے زمان انور جانی اور بہاولپور کے محمد آصف اس مقابلے میں مدمقابل ہوں گے۔ دنگل کے موقع پر 30 چھوٹی بڑی کشتیوں کے بھی مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔