• news

یکم سے 28 ویں روزے گرانفروشی جاری، سبزیاں، پھل بدستور مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گراں فروشوں نے 28ویں رمضان المبارک کو بھی عوام کا معاشی استحصال جاری رکھا اور سبزیاں اور پھل من مانی قیمتوں پر فروخت کئے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پرچون سطح پر آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 60 کی بجائے 70سے 75 روپے فی کلو میں فروخت ہوا، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 55کی بجائے 60سے 65، پیاز درجہ اول 65کی بجائے 85سے 90، پیاز درجہ دوم 60کی بجائے 70جبکہ کھجور ایرانی 460کی بجائے 580سے 600روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن