• news

محکمہ جیل پنجاب کے 16 افسروں کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی

لاہور (خبر نگار) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 16 افسران کو ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل (گریڈ 17) سے سپرٹینڈنٹ جیل (گریڈ 18) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری پریزنز سید حسن رضا کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر اور ڈپٹی سیکرٹری پریزنز عدیل حیدر نے بھی شرکت کی۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اس اجلاس میں ظہیر احمد ورک سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور،  علی اکبر سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، محمد مدثر سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن، اختر اقبال سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور، محمد ارشد سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر، محمد ایوب سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خاں، جاوید اقبال سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، ملک لیاقت علی سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ، عرفان سلیمان سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر، حسن مجتبیٰ رضوی سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم، عنبر نقوی سپرنٹینڈنٹ وویمن جیل ملتان،  نازک شہزاد سپرنٹینڈنٹ سب جیل شجاع آباد ، زمرد بانو سپرنٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز ، فرخ رشید سپرنٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز، صدیق گل سپرنٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز اور ضرار افضل سپرنٹینڈنٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ عیدالفطر کے بعد سپرنٹینڈنٹ جیل گریڈ 18 سے سینئر سپرنٹینڈنٹ جیل گریڈ 19 میں ترقی کے منتظر جیل افسران کے لئے بھی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ترقی پانے والے تمام جیل افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے فرائض منصبی مزید محنت، دیانتداری اور خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن