سائنس دانوں نے طشتری میں دھڑکتا دل بنا لیا
میونخ (نیٹ نیوز) سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے طشتری (پیٹریائی ڈش) میں دھڑکتا ہوا چھوٹا دل بنایا ہے جو مستقبل میں دل کے مسائل کو حل کرنے کے لیے راہیں ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنس دانوں نے اس کارنامے کے لیے 35000 پلوری پوٹینٹ سٹیم سیلز (خلیات ساق) کا استعمال کیا۔ ان خلیات کو سینٹری فیوج کا استعمال کرتے ہوئے تیزی سے گھمایا گیا۔