کم عمر بچیوں کی سب سے زیادہ شادیاں جنوبی ایشیا میں ہوتی ہیں: اقوام متحدہ
لاہور (نیٹ نیوز) یونیسیف کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جنوبی ایشیا دنیا میں کم عمر بچیوں کی شادیوں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ یونیسیف نے ایسی صورتحال کو ختم کرنے کی کوشش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں 29 کروڑ بچیوں کی شادی ہوئی جو کہ عالمی آبادی کا 45 فیصد ہے۔ یونیسیف کی جنوبی ایشیا کے لیے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر میں جنوبی ایشیا میں بچیوں کی شادیوں کی بہت بڑا تعداد ہے جو کہ کسی افسوس سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر کی شادیاں بچیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے، صحت اور بہتری کو خطرے میں ڈالنے اور ان کے مستقبل کا سمجھوتہ کرتی ہیں۔