• news

بارش‘ لینڈ سلائیڈنگ: خیبر پی کے‘ بلتستان‘ آزاد کشمیر کے کئی علاقے متاثر‘ شاہراہ نیلم بند

کوہستان (این این آئی) بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقے متاثر ہوئے، دریائوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔کوہستان کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بدستور بند ہے۔ جس سے سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر کل سے پھنسے۔ ادھر گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع  ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ نیلم متعدد مقامات سے بند ہوئی۔ دریائے نیلم میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور وادی نیلم کے کئی علاقوں میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل ہوگئی۔ علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن