• news

30 کروڑ کی انویسٹمنٹ: محمد خان بھٹی راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن منتقل

لاہور (خبرنگار) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن میں منتقل کر دیا ہے۔ محمد خان بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت سے حاصل کی گئی 30کروڑ روپے کی رقم سے چینی کا سٹاک خرید کر انویسٹمنٹ کی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محمد خان بھٹی نے آلائنز شوگر مل گھوٹکی میں 30کروڑ روپے کی چینی خرید رکھی ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب راولپنڈی ریجن نے محمد خان بھٹی کے خلاف انکوائری کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن