• news

اماراتی خلاباز نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ؐ کے مناظر خلا سے شیئر کردئیے

دبئی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے خلاباز کی جانب سے خلا سے سعودی عرب کی مقدس مساجد مسجدالحرام اور مسجدنبویؐ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کر تے رہتے ہیں،پیر کو رمضان کی27ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر خلا سے اسلام کے مقدس ترین مقامات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی عظیم الشان مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کیے،اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن