قصور‘ فیروزوالا‘ گھریلو ناچاقی‘ بیماری سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 2 افراد کی خودکشی
قصور‘ فیروزوالا (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور کے نواح کوٹ رادھا کشن میں گھریلو ناچاقی پر لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ قصور کے نواح کوٹ رادھا کشن چک 409 میں 25 سالہ عائشہ پروین نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر سوشل سکیورٹی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں لاہور شرقپور روڈ کی آبادی رانا بھٹی میں بیماری سے دلبرداشتہ رمضان نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خود کو درخت سے لٹکا کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ رمضان 45 سالہ کچھ عرصے سے بیمار تھا۔