• news

مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع 

لاہور (خبر نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ پرویز الٰہی کے وکیل اشتیاق اے خان نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی اور اَن کے خاندان کے ارکان کو ہراساں نہ کیا جائے، جب تک مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ ہوجائے پولیس کو پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے۔ پرویز الٰہی کو مقدمے کی صورت میں گرفتاری سے قبل عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن