مذاکرات سیاسی جماعتوں کیساتھ ہوتے ہیں ، دہشت گردوں ، فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں : مریم نواز
مدینہ منورہ‘ لاہور ( نمائندہ خصوصی‘نوائے وقت رپورٹ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے۔ دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں ہوتے۔ یہ بات یاد رکھیں۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سرپرست اکبر علی ڈسکہ‘ سینئر نائب صدر میاں اکرم اور ماریہ صدیقی ڈپٹی ہیڈ وومن ونگ سعودب عرب شامل تھے۔ جاوید اقبال بٹ نے مسلم لیگ کی تنظیمی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی جن میں پاکستان میں مریم نواز شریف کو تنظیمی کنونشن سمیت اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تجارتی وفد کا دورہ اور انویسٹمنٹ‘ کمیونٹی ویلفیئر‘ مسائل‘ سفارتخانہ سے متعلق تجاویز اور دوسرے اہم ایشوز پر دستاویزی رپورٹ پیش کی۔ اوورسیز کو مزید ترسیل زر پاکستان قانونی ذرائع سے پاکستان بھجوانے اور زرمبادلہ میں اضافہ کرنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔