• news

پنجاب الیکشن : پیپلز پارٹی کے ٹکٹ جاری ، ن لیگ نے کسی کو نامزد نہیں کیا 


گوجرانوالہ شیخوپورہ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضلع گوجرانوالہ سے 12 امیدواروں کو صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ کنفرم کر دئےے جبکہ دو حلقوں کے فیصلے التوا کا شکار ہیں۔ تحریک انصاف انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ضلع گوجرانوالہ میں حلقہ پی پی 51چوہدری محمد یوسف ،حلقہ پی پی 52احمد چٹھہ ،حلقہ پی پی 53جمال ناصر چیمہ، حلقہ پی پی 54 میاں حسن یوسف ایڈووکیٹ ،حلقہ پی پی 55عمیر پرویز ورک، حلقہ پی پی 56 میاں ارقم خان، حلقہ پی پی 58 رانا ساجد علی خان، حلقہ پی پی 59 حسن اقبال بٹر، حلقہ پی پی 60 رضوان اسلم بٹ، حلقہ پی پی 62 چودھری محمد طارق گجر،حلقہ پی پی 63 لالہ اسداللہ پاپا اور حلقہ پی پی 64خالدعزیز لون کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ حلقہ پی پی 57اور حلقہ پی پی 61 کے امیدواروں کا ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ پیپلزپارٹی ضلع کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو کے مطابق چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پیپلز پارٹی ضلع کے 14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق پی پی 51وزیرآباد سے چوہدری اعجاز سماں، پی پی 52وزیرآباد سے سید شہباز شریف بخاری، پی پی 53 گکھڑ منڈی سے طاہر محمود چیمہ، پی پی 54راہوالی کینٹ سے چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، پی پی 55نوشہرہ ورکاں سے رانا شبیر حیدرمبارک، پی پی 56نوشہرہ ورکاں سے امتیاز احمد چوہدری، پی پی 57کامونکی سے سیٹھ اصغر، پی پی 58واہنڈو سے حارث میراں، پی پی 59گوجرانوالہ سے چوہدری ارشاد اللہ سندھو، پی پی 60 گوجرانوالہ سٹی سے خالد حسین باجوہ ،پی پی 61گوجرانوالہ سٹی سے شیراز اسحاق، پی پی 62گوجرانوالہ سٹی سے اشفاق باجوہ، پی پی 63گوجرانوالہ سے محمد فاروق ملک، پی پی 64گوجرانوالہ سے میاں سعود الحسن ڈار، میاں ودود الحسن ڈار پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے، بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی امیدواروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پارٹی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے فوری طور پر انتخابی مہم شروع کریں تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی الیکشن کیلئے فیصل آباد کے تمام 21 حلقوں سے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی پی 97 فیصل آباد ایک میں سابق ایم پی اے علی افضل ساہی، پی پی 98 میں سابق سپیکر افضل ساہی، پی پی 99 میں رانا تیمور علی، پی پی 100 میں رائے حیدر کھرل، پی پی 101 میں سابق یونین ناظم مشتاق طور کے بیٹے احسن مشتاق طور، پی پی 102میں پیپلز پارٹی کے سابق رہنما شاہد خلیل نور کے بیٹے نور شاہد، پی پی 103 میں مسلم لیگ ق کے سابق ضلعی صدر عارف گل، پی پی 104 میں عادل پرویز، پی پی 105 میں رائے احسن، پی پی 106 میں ملک عمر فاروق، پی پی 107 میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد خاں، پی پی 108 میں نوآموز حافظ عطائ، پی پی 109 میں سٹوڈنٹ لیڈر حسن نیازی، پی پی 110 میں ڈاکٹر اسد معظم، پی پی 111 میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری عمردراز کے بیٹے اسد محمود، پی پی 112 میں بلال اشرف بسرا، پی پی 113 میں پی ٹی آئی کے سٹی صدر لطیف نذر، پی پی 114 میں شیخ شاہد جاوید، پی پی 115 میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے محمد اسماعیل سیلا، پی پی 116 میں سابق وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز کے بیٹے علی سرفراز اور پی پی 117 میں سابق وزیر میاں خیال کاسترو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے جھنگ کے چھ صوبائی حلقوں میں بھی پارٹی ٹکٹ جاری ک ردیئے جبکہ ایک حلقہ میں جاری۔ عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز ک بعد جھنگ کے سات میں سے چھ صوبائی حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔ پی پی 125 جھنگ شہر سے شیخ یعقوب احمد‘ پی پی 126 جھنگ تھری سے غلام بی بی بھروانہ‘ پی پی 127 جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی‘ پی پی 128 فاﺅ سے آصف کاٹھیہ‘ پی پی 129 چھ سے ےرانا شہباز احمد پی پی 130 سات سے میاں اعظم چیلہ کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے‘ تاہم پی پی 124 جھنگ ون سے تاحال کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) نے پنجاب الیکشن کیلئے فیصل آباد سٹی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 109 سے ماسٹر اشفاق احمد‘ پی پی 110 سے میاں اشفاق حسین‘ پی پی 112 سے نجف ضیاءوڑائچ‘ پی پی 113 میاں سہیل یوسف‘ پی پی 114 سے نعیم یعقوب گل‘ پی پی 115 میں میاں ریاض الحق‘ پی پی 116 میں چودھری عباس گجر اور پی پی 117 میں حاجی ملک ذوالفقار علی کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ادھرجماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں نے صوبائی انتخابات کے لئے ریٹرنگ آفیسرزکوسراج الحق کی طرف سے جاری کردہ ٹکٹس جمع کروا دیئے۔ تفصیل کی مطابق پی پی 109سے امجد قیوم پراچہ، پی پی110سے ڈاکٹر خالد فخر، پی پی 111 اسامہ سعید اعوان، پی پی112سے اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،پی پی 113سے عبدالستار بیگا، پی پی114 سے ڈاکٹر سعید آفتاب، پی پی115سے میاں اعجاز حسین، پی پی116سے رانا عدنان خان، پی پی 117سے ملک معراج الدین، 105سے سید خادم حسین شاہ، پی پی106سے عمیر مختار، پی پی 107سے محترمہ نجمہ خانم، پی پی108سے چوہدری زفر ادریس نے ریٹرنگ آفیسرز کو اپنے ٹکٹس جمع کروائے۔ شیخوپورہ میں مختلف پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواران کو نامزد کرتے ہوئے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر میں پارٹی ٹکٹ جمع کروا دئیے جبکہ آزاد امیدواران کو نشانات بھی الاٹ کردئیے گئے ہیں۔ حلقہ پی پی 140 کی ریٹرننگ آفیسر لاریب اسلم کے دفتر میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چودھری طیاب راشد سندھو ،مرکزی مسلم لیگ کے نامزد چودھری طارق محمود گجر ،جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار تحفہ دستگیر احمد خاں،پیپلزپارٹی کے چودھری منیر قمر واہگہ نے اپنی ٹکٹیںجمع کروائیں،حلقہ پی پی 142 تحریک انصاف کے نامزد ادمیدوار شیر اکبر خان ، برابری پارٹی کے عامر شہزاد ایڈووکیٹ ، پی پی پی کے طاہر سعید کجرنے ٹکٹیں جمع کروا کر انتخابی نشانات حاصل کئے جبکہ پی پی 142 سے آزاد امیدوار معراج خالد گجرکا انتخابی نشان (پریشر ککر) ہارو ن اکبر خان کا (گائے) کامران خان کا (بکری) ہے حلقہ پی پی 141 سے تحریک انصاف کے علی سلمان اور جماعت اسلامی کے غلام رسول بھٹی نے اپنی ٹکٹیں جمع کروائیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں انتخابات کے لیے کسی امیدوار کو فی الحال ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ لیگی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی فی الحال واپس نہیں لیے جائیں گے اور عدالتی فیصلے کے بعد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر غور ہو گا اسی لیے عدالتی فیصلے تک پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن حصہ لے گی یا نہیں، اس حوالے سے فیصلہ پارٹی قائد نوازشریف مشاورت سے کریں گے الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کی سہولت کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے اور نشانات کی الاٹمنٹ کا ٹائم مورخہ20-04-2023رات 12 بجے تک بڑھا دیا. 

ای پیپر-دی نیشن