• news

سپریم کورٹ حکمرانوں کو بار بار محفوظ راستہ دے رہی ہے: پرویزالٰہی


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین‘ اوورسیز پاکستانی ہانگ کانگ کے صدر چودھری گلزار‘ سابق صدر لاہور بار عاصم چیمہ‘ چودھری اکرم‘ سابق وزیر محمد اکرم نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ (ن) لیگ کا الیکشن سے فرار کا مطلب انہیں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ملک میں غیرجمہوری عمل کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔ ہم اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار حکمرانوں کو محفوظ راستہ دے رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ڈی ایم مذاکرات کیلئے تو تیار ہے مگر الیکشن کروانے کیلئے تیار نہیں۔ نااہل حکمرانوں نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔ پی ڈی ایم کو ہر صورت عمران خان سے مذاکرات کرنا ہونگے۔
پرویزالٰہی

ای پیپر-دی نیشن