روس سے خام تیل کا معاہدہ ، یومیہ ایک لاکھ بیرل لیں گے ، پہلا ،آرڈر دیدیا : مصدق ملک
اسلام آباد (خبر نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے پاکستان نے روس سے رعایتی تیل کا پہلا آرڈر جاری کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل خریداری کا معاہدہ ہو گیا ہے، پاکستان کو صرف روسی خام تیل ملے گا۔ روس کی جانب سے رعایتی تیل کا پہلا کارگو مئی میں پاکستان پہنچے گا۔ لیکن روسی تیل خریدنے کے لیے ڈسکاو¿نٹ ریٹ ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ مصدق ملک نے کہا کہ روس سے حاصل خام تیل پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں ریفائن ہو گا۔ یومیہ ایک لاکھ بیرل روسی تیل درآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔ پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک تازہ معاہدے کے تحت رعایتی نرخوں پر روسی خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دیدیا۔ مصدق ملک نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس سے آنے والا پہلا کارگو مئی میں کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگا۔ اگر لین دین کا پہلا مرحلہ بآسانی طے ہوجاتا ہے تو توقع ہے کہ روس سے آنے والی یہ درآمدات یومیہ ایک لاکھ بیرل تک پہنچ جائیں گی۔ ہم نے آرڈر دے دیا ہے۔ ہم پہلے ہی اسے آرڈر دے چکے ہیں۔