الخدمت فاو¿نڈیشن کے 2 2 ہزار سے زائد بچوں میں عید تحائف ، کیش تقسیم
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) الخدمت فاو¿نڈیشن کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 2 2 ہزار سے زائد بچوں میں عید تحائف اور کیش تقسیم کر دیے گئے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف مارکیٹوں میں باہمت بچوں اور ان کی ماو¿ں کے لیے عید کی شاپنگ کا اہتمام کیا گیا تا کہ بچے اپنی مرضی سے عید تحائف لے سکیں اور اپنی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں مختلف تقاریب بھی رکھی گئیں جس میں یتیم اور با ہمت بچوں میں کیش عیدی تقسیم کی گئی۔ ان تقاریب میں الخدمت فاو¿نڈیشن کے ذمہ داران باہمت یتیم بچوں ، ان کی ماو¿ں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے کہا کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ ان تحائف کا مقصد باپ کے سایہ شفقت سے محروم بچوں اور ان کی بیوہ ماو¿ں کو احساس دلانا ہے کہ وہ عید کے اس پرمسرت موقع پر اکیلے نہیں ہے۔