عید الفطر کی خوشیوں میں سیلاب زدگان کی مدد بہت ضروری : عبد الغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی خوشیوں میں مستحق اور غرباءکو شامل کرنا ثواب کا باعث ہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کرنا ہم سب پر فرض ہے سیلاب زدگان کی مدد بہت ضروری ہے۔ حکومت سستی کا مظاہرہ نہ کرے۔