کاشتکار کپاس کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں:محکمہ زراعت
سیالکوٹ(اے پی پی)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کی کاشت زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں۔ زمین کی تیاری اس طرح کی جائے کہ کھیت ہموار،زمین نرم اور بھربھری ہو، کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت(توسیع) کے مقامی عملے کے مشورہ سے کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکے۔ اگر بیج کا اگا 75 فیصد یا زیادہ ہو تو کاشت کیلئے بر اترا ہوا 6کلو گرام جبکہ بردار بیج8 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔کاشتکار بوائی سے قبل بیج کو مناسب کیڑے مار دوائی لگا لیں تاکہ فصل ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفید مکھی کے حملے سے محفوظ رہے۔