کچے کا دورہ، امن بحال کریں گے : محسن نقوی ، گجرات ، منڈی بہاءالدین کے ڈی پی اوز فارغ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی پنجاب پولےس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کچے کے علاقے پہنچ گئے۔ رحےم ےار خان کے کچے کے علاقے مےں اگلے مورچوں کا دورہ کےا۔ محسن نقوی نے کچے کے علاقے مےں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپرےشن کا جائزہ لےا اور آپرےشن مےں حصہ لےنے والے پولےس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور پولےس جوانوں کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔ محسن نقوی نے پولےس کے جوانوں کو عےد کی مبارکباد اور عےدی دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولےس کو آپرےشن کے دوران نماےاں کامےابےاں حاصل ہوئی ہےں۔ پنجاب پولےس کے بہادر افسروں اور جوانوں پر فخر ہے۔کچے کے علاقے مےںامن بحال کرنے کےلئے آخری حد تک جائےںگے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر کے مستقل انفراسٹرکچر قائم کیا جائے گا اور ان عناصر کو کچے کے علاقے مےں دوبارہ پنپنے نہےں دےا جائے گا۔ نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل پولےس ڈاکٹر عثمان انور نے پولےس جوانوں کے ساتھ مل کر ”پاکستان زندہ باد“.... ”پنجاب پولےس زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے گجرات مےں زےر حراست ملزم پر پولےس اہلکاروں کی جانب سے سرعام تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او گجرات اور منڈی بہاو¿الدےن مےں امن وامان کی خراب صورتحال پر ڈی پی او منڈی بہاو¿الدےن کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دےا ہے ۔محسن نقوی نے گجرات مےں زےر حراست ملزم پر پولےس اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس لےتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہداےت کی ہے کہ تشدد کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقےقات کی جائےں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل مےں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے چاند رات، عید پر شہریو ںکے جان و مال کا تحفظ ، فول پروف سکیورٹی انتظامات ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو ٹاسک دے دیا۔پنجاب بھر کے آر پی اوز سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔ محسن نقوی نے عیدالفطر پر اپنے خصوصی پیغام مےں کہا ہے کہ تمام اہل ایمان کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نادار لوگوں کو خوشیوں میں شریک کرنااصل عید ہے۔ دےن اسلام محروم معیشت طبقات کو خوشےوں مےںشامل کرنے کا درس دیتا ہے۔ وطن عزیز کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔