• news

مشرقی پاکستان میں جو کچھ کیا گیا وہی دہرایا جارہا ہے : عمران 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ جس قسم کا سلوک اغوا کرکے ذہنی اذیت دینے یا تذلیل کی غرض سے دوران حراست شہر شہر گھمانے کا روا رکھا جا رہا ہے اس کی سیدھی سی وجہ یہ ہے کہ وہ پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک اور ہمارے کارکنوں میں ہر دلعزیز ہیں۔ وہ لوگ جو ان احمقانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اس احساس تک سے محروم ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے وہ اپنے لئے ذلت کا سامان کرنے اور ملت و ریاست کے مابین فاصلے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔ جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جا رہا ہے۔عمران خان نے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف درخواستوں پر نظرثانی کے عمل کا آغاز آج ہو گا۔ نظرثانی کا عمل 26 اپریل تک جاری رہے گا۔


 عمران 

ای پیپر-دی نیشن