• news

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایڈیشنل کمشنرز کی سربراہی میں سپیشل ٹاسک فورسز بنادیں

لاہور(خبرنگار) عیدکے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے جامع پلان تیار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایڈیشنل کمشنرز کی سربراہی میں سپیشل ٹاسک فورسز بنا دیں۔ احکامات جاری کر دیئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، بس، لاری اڈے، ریلوے سٹیشن پر بہترین انتظامات کیلئے ٹاسک فورس نے کام شروع کر دیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے مساجد، عید گاہیں، پبلک پارکس، تفریحی مقامات کی صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں عید کے دنوں کیلئے سپیشل ڈیوٹی روسٹر جاری کر دئیے گئے ہیں۔ کرایوں میں خود ساختہ اضافہ، اوور چارجنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ چیکنگ، اوور چارجنگ پر جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ عوامی شکایات پر اوور لوڈنگ کرنے والی 19 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ لاہور سے باہر جانے والی ہر گاڑی پر کرایہ نامہ واضح آویزاں کروایا گیا ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب عید کے خصوصی انتظامات کا خود جائزہ لے رہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن