حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا:کنور عمران
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر و پی پی 140 کے امیدوار کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ فسطائی حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری تباہی و بربادی، لاقانونیت اور آئین شکنی کے سوا کچھ نہیں دیا حکمرانوں نے عمران خان کو عوامی سطح پر غیر مقبول بنانے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے ۔