شہداءپولیس کی فیملیز میں عیدپیکج ‘ تحائف تقسیم
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصورطارق عزیز سندھونے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پرشہداءپولیس کی فیملیز میں عیدپیکج اور تحائف تقسیم کیے، ڈی پی او قصورطارق عزیز سندھو سمیت سرکل افسران شہدا پولیس کے گھروں میں گئے، ورثاءسے ملاقات کی، شہدا ءکے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔