دنیا کے ٹاپ اتھلیٹس نے ٹوئٹر پربلیو ٹکس کھو دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )دنیا بھر کے ٹاپ اتھلیٹس نے ٹوئٹر پر اپنے بلیو ٹِکس کو کھو دیا۔ طویل عرصہ قبل اعلان کیا جانے والا فیصلہ بالآخرگزشتہ روز سے سے نافذ العمل ہو گیا۔ نیلے رنگ کے نشانات جو مائیکروبلاگنگ سائٹ پر ان کی شناخت کی توثیق کرنے اور انہیں جعلسازوں سے الگ کرنے میں مدد کرتے تھے اب ہٹا دیئے گئے ہیں۔ایلون مسک نے گزشتہ سال 44 بلین ڈالر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم خریدا تھا، نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سائٹ میں متعدد تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویب سائٹ نئے دور میں داخل ہو رہی ہے اور تصدیقی نشان سبسکرپشن کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے۔ فٹ بالرز کرسٹیانو رونالڈو (108.3 ملین فالوورز)، نیمار (62 ملین)، کاکا (29.4 ملین)، آندریس انیسٹا (25.4 ملین)، رونالڈینو (21.5 ملین)، جیرارڈ پیک (20.8 ملین)، وین رونی (17.1 ملین)، کلیان امباپے (12.2 ملین)؛ این بی اے کے ستارے کیون ڈیورنٹ (20.8 ملین)، سٹیفن کری (17.3 ملین‘ ٹینس سٹار رافیل نڈال (15.7 ملین)، راجر فیڈرر (12.8 ملین) اور گولفر ٹائیگر ووڈس (6.6 ملین)ہیں ۔