حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کر دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کر دی۔وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی مدت 20 اپریل 2023 تک تھی۔سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو بھیجی گئی سمری میں پی سی بی کے معاملات کو چلانے کیلئے 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔