• news

حکومت کی پیدا کردہ مہنگائی نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لیں: پرویزالٰہی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے تمام پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک موقع پر آج پوری قوم کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے عزم جذبہ اور ولولہ سے کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا تاکہ ہر طبقہ اور شعبہ کے لوگوں کو خوشحالی، انصاف اور ترقی کے مساوی  مواقع حاصل ہوں۔ عید کی خوشی کے موقع پر پاک فوج کے شہیدوں کے خاندانوں، بیواؤں، یتمیوں اور خصوصی طور پر ان بھائیوں کا بھی خیال رکھیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ عید ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے موجودہ حکومت کی پیدا کردہ خوفناک مہنگائی نے عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ وہ لوگ جو کل تک عید پر دوسروں کی مدد کرتے تھے  آج خود دوسروں سے مدد مانگ رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں اور کرائے بڑھنے سے بہت سارے لوگ اپنے پیارں کے ساتھ عید کرنے سے محروم  ہو گئے ہیں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ عید پر ہمیں نمودونماش سے گریز کرکے اپنے ان بہن بھائیوں کو خاص طور پر اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے  جو اپنے بچوں کیلئے خریداری نہیں کر سکے۔

ای پیپر-دی نیشن