ٹوئٹر نے عمران خان، مریم نواز، ٹرمپ بل گیٹس سمیت نامور شخصیات کے تصدیق شدہ اکاونٹس سے بلیو ٹک ہٹا دیا
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ادائیگی نہ کرنے والے کئی نامور شخصیات، کھلاڑیوں، اداروں اور عام افراد کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹا دیا ہے۔ امریکہ سے لے کر پاکستان تک کئی نامور شخصیات بلیو ٹک سے محروم ہونے والے افراد میں شامل ہیں، اب ماہانہ 8 ڈالر ادائیگی کے عوض ملنے والا ویری فکیشن ٹک ہی چلے گا، 20 اپریل کے بعد پرانے تصدیق شدہ ٹک ختم کر دیئے گئے ہیں۔ مشہور صارفین جن کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹایا گیا ان میں عمران خان، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، لیگی رہنما مریم نواز، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس شامل ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی بزنس ویمن کم کارڈیشین، سیلینا گومز، بیونسے، امریکی ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفرے، اور ہیومن رائٹس واچ کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے۔