• news

سپین کی ٹک ٹاک سٹار پیٹریشیا رائٹ 30 سال کی عمر میں چل بسیں

میڈرڈ (نیٹ نیوز) سپین کی ٹک ٹاک سٹار پیٹریشیارائٹ جلد کے کینسر کے باعث 30 سال کی عمر میں چل بسیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹریشیا رائٹ فیشن اور خوبصورتی سے متعلق ویڈیوز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی تھیں جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹریشیارائٹ کے اہلخانہ نے بھی موت کی تصدیق کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی آخری ویڈیو انسٹاگرام پر 5 اپریل کو ہسپتال کے بستر سے پوسٹ کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن