• news

عملے سے نامناسب سلوک کا الزام برطانیہ کے ڈپٹی وزیر اعظم مستعفی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈومینک راب نے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈومینک راب پر عملے سے نامناسب سلوک کے الزامات تھے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا۔برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بطور وزیر ڈومینک راب پر عملے کو ڈرانے دھمکانے کی 8 شکایات تھیں۔ڈومینک راب پر لگے الزامات کی تحقیقات کرنے والے انویسٹی گیٹر ایڈم ٹولی نیگزشتہ روز رپورٹ وزیراعظم رشی سونک کو دی تھی۔ڈومینک راب نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اپنے اوپر لگے الزامات کی انکوائری کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ضروری ہے، انہوں نے کہا میں ایڈم ٹولی کے سی کی رپورٹ میں مجھ پر لگے 8 میں سے 6 الزامات کو خارج کیا گیا ہے اور صرف 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مستعفی ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ابھی تک اپنے اوپر لگے الزامات والی رپورٹ نہیں دیکھی، جب ہمیں رپورٹ ملے گی تو پھر دیکھیں گے کہ اس میں کیا الزامات ہیں تاہم ان دو الزامات میں بھی نقائص ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن