• news

آج غربائ‘ مستحقین کی دل کھول کر مدد کی جائے: طاہرالقادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آ ج اس پرمسرت موقع پر اس بات کا عہد کریں کہ عبادت کا جو شوق ضبط نفس کی جو خوبی اور ایثار و قربانی کا جو عملی مظاہرہ ہم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کیا‘ وہ ہماری شخصیت اور کردار کا حصہ بن جائے۔ عیدالفطر ایک  ماہ کی اس تربیت کی تکمیل کا دن بھی ہے جو رمضان المبارک  کے مقدس مہینے میں تمام مسلمانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ عیدالفطرکے دن کا تقاضا ہے کہ ضرورت مندوں‘ ناداروں‘ غریبوں اور محتاجوں کی دل کھول کرمدد کرتے ہوئے اپنے بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن