• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی، کارروائیاں جاری، نامعلوم شخص کی نعش برآمد

سرینگر‘ مظفر آباد (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی  زیر تسلط  جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ ضلع پونچھ میں تلاشی اورمحاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کی شام ضلع میں مینڈھر کے علاقے بھٹہ ڈوریاںمیں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملے کے بعد شروع کی گئی۔حملے  میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔جبکہ ضلع ریاسی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئیہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  نعش کو ضلع کے علاقے کٹرہ میں بس سٹینڈ کے قریب  راہگیر نے دیکھا۔ سرینگر جموں ہائی وے پر بھمبر گی اور ضلع پونچھ کے علاقے میں بھٹہ ڈوریاں کے درمیان ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ دوسری جانبسرینگر میں بھارت  کی جانب سے 21  مئی کو  جی 20 ممالک کے مجوزہ اجلاس کو کشمیری عوام  کے خلاف سازش سے تعبیر کرتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت عزِیر احمد غزالی نے  کہا ہے کہ  بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست میں جاری عوامی مزاحمتی تحریک کو سبوتاژ کرنے اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اس اجلاس کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ  جی 20 فورم میں شامل تمام مہذب ممالک بالخصوص سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا اور پڑوسی ملک چین کی حکومتوں سے سرینگر میں منعقد ہونے والے انتہائی متنازعہ اجلاس کے بائیکاٹ کی اپیل کیلئے 26 اپریل کو دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن