نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
لاہور (نمائندہ خصوصی) نواب ٹاؤن پولیس نے مبینہ طور پر ایک مقابلے کے دوران 1 ڈاکو کو پار کر دیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے عبد الستار ایدھی روڈ پر 3مسلح ڈاکو شہریوں سے وارادت کر رہے تھے۔ اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت خطرناک ڈکیت عارف وٹو کے نام سے ہوئی ہے۔