پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر فنانسنگ ، سعودی عرب ، امارت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا : اسحاق ڈار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو مطلع کردیا ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو اطلاع کردی ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہرکی ہے کہ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔
ڈار