آئندہ نسلوں کی صحت کےلئے ویکسی نیشن کو فروغ دینا ہو گا:ڈاکٹر خیام حفیظ
لاہور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ نے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کو تندرست و توانا بنانے کے لیے ہمیں پاکستان میں ویکسی نیشن کو فروغ دینا ہو گا۔حکومت اور عالمی اداروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود آخر پاکستان میں پولیو کی بیماری کیوں موجود ہے؟۔عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر خیام حفیظ نے کہا کہ محفوظ موثر اور مسلسل ویکسینیشن کے ذریعے ہی ہم پاکستان کو متعدی امراض سے پاک ملک بنا سکتے ہیں۔