عید الفطر :سکیورٹی ہائی الرٹ مختلف مقامات پرسخت انتظامات
لاہور (نامہ نگار) عید الفطر کے موقع پر شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،مختلف مقامات پرسخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو مساجد،امام بارگاہ،عید گاہوں، عبادت گاہوں، پاکورں سمیت تمام اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی تھی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سمیت تمام سینئر پولیس افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے نفری کو بریف کرتے رہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھادی گئی تھی۔ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس اور تھانوں کی گاڑیاں سڑکوں پر مسلسل گشت کرتی رہیں۔