• news

سابق سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہوگئے


لاہور (نامہ نگار) سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہوگئے۔ انہیں کریئر کے آخر میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نے متنازع بنائے رکھا۔ غلام محمود ڈوگر عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے۔ وفاقی حکومت نے ان کو عہدے سے بھی ہٹایا تھا اور احکامات نہ ماننے پر انہیں معطل کردیا تھا، تاہم انہوں نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا اور عدالتی احکامات حاصل کرکے پوسٹنگ نہیں چھوڑی۔ غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزرا پر مقدمہ درج کرنے پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر بھی وہ میڈیا کی زینت بنے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن