گندم کی فصل اٹھانے کے تنازعہ پر مسلح تصادم،فائرنگ سے 9 افراد زخمی،مقدمہ درج
مظفرگڑھ (اے پی پی)گندم کی فصل اٹھانے کے تنازعہ پر مسلح تصادم،9 افراد زخمی،مقدمہ درج۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں بیٹ لومڑ والہ کے مقام پر گندم کی فصل اٹھانے کے تنازعہ پر گاڈی برادری میں مسلح تصادم ہو گیا،فائرنگ کے نتیجہ میں 9 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے انہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے،شدید اور اندھادھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوششیں شروع کر دی ہیں تاہم تا حال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ہیں۔