آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں‘ چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہیے:طلال چوہدری
فیصل آباد(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے رہنما و سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے نئی آڈیو پر مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں ، چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہئےمنظرعام پر آنیوالی نئی آڈیو ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے‘ہر آڈیو کو کھوکھاتے ڈالا جا سکتا ہے نہ نظرانداز کیا جاسکتا ہے ‘2017اور2018 کا کھیل اب دوبارہ نہیں کھیلا جاسکتا،یہ آڈیو بھی گواہی ہے (ن )لیگ کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں‘جو فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہو گا کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق طلال چودھری کاکہناتھا کہ منظرعام پر آنیوالی نئی آڈیو ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے، ہر آڈیو کو کھوکھاتے نہیں ڈالا جا سکتا، ہر آڈیو کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔لیگی رہنما کاکہناتھا کہ 2017اور2018 کا کھیل اب دوبارہ نہیں کھیلا جاسکتا،یہ آڈیو بھی گواہی ہے (ن )لیگ کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں،مسلم لیگ( ن) کی قیادت کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں،ماحول بنا کر اہل قیادت کو نااہل کیاگیا،نااہل کو اہل بنا کر ملک پر مسلط کردیاگیا، نااہل کیا جاتا رہا، عمر قید کی سزائیں دی جاتی رہیں۔ان کاکہناتھا کہ ملک میں پھر ایک مخصوص ماحول بنایا جا رہا ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ تک عمران خان نے پہنچایا، سیاسی قیادت اور پارلیمنٹ جاگ رہی ہے، اپنا حق استعمال کرے گی، آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں ، چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہئے،جو فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہو گا کوئی تسلیم نہیں کرے گا،کوئی ایسا فیصلہ آئین و قانون کے منافی نہیں ہونا چاہیے۔