فیملیز کی خاطر آئین و قانون کو روند دیا گیا، عطا تارڑ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فیملیز کی خاطر آئین اور قانون کو روند دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہاکہ آڈیو جب سوشل میڈیا پر سنی تو یقین ہوگیا کہ سازش گہری ہے۔مبینہ آڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ چیف صاحب اور دو ساتھیوں کی فیملیز جلسوں میں شرکت کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ فیملیز جلد الیکشن کرواکر عمران نیازی کو برسراقتدار لانے کےلئے کوشاں ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح اب سمجھ آئی؟