• news

بلوچستان، مٹھائی کھانے  سے 30 افراد کی حالت غیر


کیچ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع کیچ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 30 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق مند کے علاقے میں مٹھائی کھانے کے بعد شہری فوڈ پوائزن کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب لیویز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مٹھائی فروش کو حراست میں لے لیا جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن