مخصوص ٹولاے نے دیہاڑیاں لگانے کے لئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے: فردوس عاشق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی پھٹ پڑیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کے لئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے اس وقت سیاست نہیں عداوت اور کھینچا تانی ہو رہی ہے۔ عمران خان سے اسمبلیاں تڑوانے والوں کو معلوم تھا الیکشن نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد جو ٹولہ ہے وہ جیت گیا ان لوگوں نے دیہاڑیاں لگانے کے لئے ٹکٹیں غیر منصفانہ تقسیم کروائیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ بہتر اور مناسب ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر میچ ختم کرنے کے لئے خان صاحب کو فرنٹ فٹ پر آنا چاہئے۔