• news

ڈسکہ: عید پر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ شہری سراپا احتجاج


ڈسکہ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) گیپکو سب ڈویژن نمبر1اور 2ڈسکہ میں حکومتی دعوﺅں کے باوجود عید الفطر کے دنوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں کی دہائی، حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ عید الفطر کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی مگر سب ڈویژن نمبر1 اور 2ڈسکہ کے ایس ڈی اوز کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث گیپکو والوں نے حکومتی دعوﺅں اور احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شہریوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہوئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عید الفطر کے دن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد شہری نماز عید نہ پڑھ سکے۔
ڈسکہ/ لوڈشیڈنگ

ای پیپر-دی نیشن