• news

حلقہ 35 ایل اے جموں 2 میں 2 سال پہلے ہمارے مےنڈےٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا: چوہدری آصف

قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی )حلقہ35 ایل اے جموں 2 میں 2 سال پہلے ڈاکہ ڈالا گیا۔ جب تھیلے چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر کھلے تو ہم جیتے ہوئے تھے۔لیکن اس وقت پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت تھی جس کی وجہ سے نتائج تبدیل کئے گئے۔ اس وقت ہمارا کیس الیکشن ٹربیونل آزاد کشمیر میں ہے امید ہے کہ جلد اس کیس کا فیصلہ ہو گا۔ اس خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے سابق وزیر لائیو سٹاک چوہدری اسماعیل گجر کے صاحبزادے و رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری آصف اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی 58 سے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف اسماعیل بھی موجود تھے۔چوہدری آصف گجرنے بتایا کہ جب دو سال قبل حلقہ 35 ایل اے جموں 2 کے الیکشن ہو ئے تھے تو فارم 25کے نتائج کے مطابق الیکشن جیت گئے تھے لیکن راتوں رات نتائج تبدیل کئے گئے اور مقبول گجر جوکہ تحریک انصاف کے امیدورا تھے ان کو جتوا دیا گیا کیونکہ اس وقت پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت تھی اور انتظامیہ ان کے سامنے بے بس تھی۔ جب ہم نے نتائج چیلنج کیا تو الیکشن کمیشن دو بارہ گنتی کی تو اسما عیل گجر 8254 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے تھے۔ دو طرفہ کیس سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ٹریبونل کو فوری کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا کیس الیکشن ٹربیونل کو بھیجا گیا تھا جس کے خلاف مقبول گجر نے آزاد کشمیر سپریم کورٹ سے سٹے لے لیا۔چیف الیکشن کمیشن نے خود اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آپ کے ساتھ الیکشن میں زیادتی ہوئی۔دو سال میں پورے حلقہ ایل اے جموں 2 میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔عوام کے حقوق پر ڈالہ ڈالنے والے عوام کی پیسوں کا ضیاع کر رہے ہیں انکا محاسبہ کریں گئے چیف جسٹس آزاد کشمیر سے درخواست پر کہ کیس پر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن