شیخوپورہ: مےن شاہراہوں پر ڈکیتی کی بڑھتی وارداتےں ‘ عوام پرےشان
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ کی مختلف شاہراہوں پر ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافے سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اکثر لوگوں نے سرشام قومی شاہراہوں پر سفر کرنا چھوڑ دیاہے اس سلسلہ میں نوائے وقت کے زیر اہتمام ایک سروے میں انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے اظہارخیال کرتے کہا کہ شیخوپورہ علاقہ غیر بن چکا ہے ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد پولیس نہ تو ملزموں کا سراغ لگارہی ہے اور نہ ہی لوٹا ہوا مال برآمد کیا جارہا ہے ۔ سروے میں سابق کونسلر ملک محمد طاہر نے کہاکہ ہاﺅسنگ کالونی بائی پاس شیخوپورہ لاہور روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سے شہری سخت پریشان ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب ڈی آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کو ختم کرکے رینجرز یا دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں ۔