• news

میری سیاست کا مقصد عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے:طےاب راشد


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے نامزد امیدوار بیرسٹر چودھر ی طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری کامیابی عام آدمی ،پارٹی کارکن کی کامیابی ہے کیونکہ میری سیاست کا مقصد خالصتاً عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے کارکنوںپر مقدمے ، وفاداری تبدیل کرنے کیلئے سیاسی پریشراور بلیک میل کا عمل اب نہیں ہونے دیا جائیگا ہر کارکن کی پشت پر کھڑا ہوکر ظلم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ظلم کی بیخ کنی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے سیاست کو عبادت اور شیخوپورہ کو پنجاب کا ماڈل اور خوبصورت حلقہ اور عوام کا معیارزندگی بلند کرنا میرا مشن اور خواب ہے اس خواب کو عوامی طاقت کے بل بوتے پر شرمندہ تعبیر کیا جائیگا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر صہیب اسلم سندھو، ذوالقرنین ڈوگر ، امجد سعید بلوچ، مرزا سعید بیگ ، بدرظہیر ، عبدالمناف خان ،ماجد منظور کاہلوں ،شانی خان ،عظمت بھٹی،نعیم شہزاد سراءسمیت کارکن کی بڑی تعدادبھی ہمراہ تھی۔

ای پیپر-دی نیشن