عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا سفر جاری رہے گا: عمر مشتاق
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ عمران خان کی قیادت میں کھڑی پوری قوم سے خوفزدہ ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا سفر جاری رہے گا نگران حکومت کو غیر جانبدار ہونا چاہیے نواز شریف وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کریں نواز شریف کے بھائی وزیر اعظم ہیں،کس بات کا ڈر ہے عوام کا سامنا کریں۔، پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سیاسی استحصال کیا جارہا ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس چھاپے مارہی ہے اورناجائز گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔