• news

حکمران آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہےں: چوہدری مشتاق 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ حکمرانوں کا 14 مئی کو الیکشن نہ کرانے کا کہنا اعلیٰ عدلیہ کو کھلی دھمکی اور توہین عدالت ہے، جب صرف ایک بیان پر آزاد کشمیر کی حکومت کو گھر بھیجا جا سکتا ہے تو رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جانا چاہئے جنہوں نے کھلے عام عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی باتیں کی ہیں حکمران ٹولہ اپنے مفادات کےلئے ملک کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے جس کا انہیں ایک دن ضرور حساب دینا پڑے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ اپنی اقامت گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن